18 دسمبر ، 2024
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نےکہا ہےکہ میرے لیے فخر کی بات ہےکہ ضلع گھوٹکی خیبرپختونخوا کےکئی اضلاع سے بہتر ہے۔
گھوٹکی بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گھوٹکی بار ایسوسی ایشن کے تحفظات جلد دور کیے جائیں گے، جو کمٹمنٹ کی ہے اسے ضرور پورا کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کے تقدس کو برقرار رکھا جائے، چیف جسٹس سندھ نے آپ کے تمام مسائل سے آگاہ کیا ہے، ججز کے لیے تالیاں نہ بجائیں، ججز ٹھیک ٹھا ک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کردیتے ہیں، میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ضلع گھوٹکی خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع سے بہتر ہے۔
اس سے پہلے جسٹس یحییٰ آفریدی نے دورے کے دوران ججز سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ایک روزہ دورے کے دوران سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیےگئے تھے ۔