پاکستان
27 فروری ، 2013

کراچی:پولیس کے جعلی اپائنٹمنٹ لیٹرز بنانے والے دو جعلسازگرفتار

کراچی …کراچی کے علاقے کیماڑی سے پولیس کے جعلی اپائنٹمنٹ لیٹرز بناکر لوگوں سے پیسے ہڑپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کیماڑی کے علاقے جیکسن سے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کے جعلی اپائنٹمنٹ لیٹرز بناکر نوکری کا جھانسہ دیتے اور لوگوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتے۔ ملزمان کے قبضے سے 15جعلی اپائنٹمنٹ لیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :