27 فروری ، 2013
لاہور…پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نومنتخب صدر عبدالعلیم خان اور جنرل سیکریٹری عبدالرشید بھٹی کے اعزاز میں کارکنوں نے تقریب منعقد کی اور جشن منایا۔اپر مال لاہور آفس میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی الیکشن کے فاتح اور ہارنے والے تمام افراد تحریک انصاف کے پرچم تلے ایک ہیں۔ ان کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نومنتخب 80 ہزار عہدے داروں کی تقریب حلف برداری 23 مارچ کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہو گی۔