27 فروری ، 2013
پشاور…خیبر ایجنسی میں بارش کے باعث دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ سورکمر میں مکان کی چھت گرنے سے دو جواں سالہ بہنیں جاں بحق جبکہ چار افراد شدید اخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب لنڈی کوتل کے علاقہ ولی خیل میں بارش کے باعث موٹرکار اُلٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔