19 دسمبر ، 2024
تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کو بچالیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقا سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے۔
تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔