پاکستان
27 فروری ، 2013

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے میلینیم ڈیویلپمنٹ گول کا اجلاس

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے میلینیم ڈیویلپمنٹ گول نے تجویز دی ہے کہ پاکستان میں ہر ملکی اور غیر ملکی ادارے کو سروے کرانے کا حق نہیں ہونا چاہیئے ، تمام سروے پاکستان شماریات بیورو کے ذریعے ہونے چاہیئں۔قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شہناز وزیر علی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کی جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں سروے صرف پاکستان شماریات بیورو سے کرائے جائیں اور اگر کوئی دوسرا ادارہ سروے کرے تو اس کی تصدیق پاکستان شماریات بیورو سے ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :