19 دسمبر ، 2024
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں دو ہفتوں کے بعد دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر 3 دسمبر کو کثیر المنزلہ عمارت رمپا پلازہ میں آگ لگی تھی جس کو دو ہفتے گزرنے کے بعد ایک بار پھر عمار ت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ رمپا پلازہ کی پہلی منزل کے فلیٹ میں لگی، عمارت میں میں مختلف کاروباری دفاتر ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہےکہ رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر فوری قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ تین دسمبر کو اسی پلازہ میں آگ لگی جس کے مقابلے میں آج آگ کی شدت زیادہ تھی۔