Time 19 دسمبر ، 2024
پاکستان

ڈھاکا ائیرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کیلئےقائم خصوصی سکیورٹی ڈیسک ختم

بنگلا دیش نے ڈھاکا ائیرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کے لیے قائم خصوصی سکیورٹی ڈیسک ختم کردیا۔

بنگلادیشی حکومت کی جانب  سے پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بنگلادیش نے  پاکستان سے آنے والے سامان کے 100 فزیکل معائنےکی شرط بھی ختم کردی۔

ادھر قاہرہ میں وزیراعظم شہباز شریف اوربنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات ہوئی۔ملاقات مصر میں ڈی 8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

 دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بنگلادیش تجارت اور سفرکی سہولت کے لیے بنگلادیشی حکومت کے حالیہ اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :