Time 19 دسمبر ، 2024
پاکستان

اسرائیلی مظالم سے ایسی آگ بھڑک رہی ہے جو خطےکو لپیٹ میں لے سکتی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ  اسرائیلی مظالم سے ایسی آگ بھڑک رہی ہے جو خطےکو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ  میں ڈی ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر غزہ اور لبنان سے متعلق خصوصی سیشن سے خطاب میں کہا اسرائیلی مظالم غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب مقبوضہ مغربی کنارے تک پھیل چکے ہیں ، اسرائیلی جارحیت غزہ کے بعد لبنان اور شام تک بھی پھیل چکی ہے۔

وزیراعظم غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ غزہ میں جنگ بندی خطے اور دنیا کے امن کے لیے اہم ہے، اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی لاکھوں بے بس فلسطینیوں کے لیے لائف لائن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  غزہ اور لبنان سے متعلق خصوصی اجلاس بلانے  پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا مشکور ہوں، اکتوبر 2023 سے غزہ میں جو ہو رہاہے وہ  حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

مزید خبریں :