پاکستان
28 فروری ، 2013

گیس منصوبہ مخالفت کے باوجود آگے بڑھنا چاہیے، خامنہ ای کی صدر زرداری سے گفتگو

گیس منصوبہ مخالفت کے باوجود آگے بڑھنا چاہیے، خامنہ ای کی صدر زرداری سے گفتگو

تہران… ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی مخالفت کے باوجود آگے بڑھنا چاہیے۔تہران میں صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر احمدی نژاد اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی، اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے صدر زرداری سے کہا کہ توانائی کے محفوظ ذرائع پاکستان سمیت ہر ملک کی ترجیح ہونی چاہیے۔ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایران تیار ہے۔ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں صدر زرداری نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے۔اس منصوبے پر اب تک کیے جانے والے تمام کام کی حمایت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی قوتوں نے اس منصوبے کو رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی،مگر اسلام دشمنوں کی ان کوششوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

مزید خبریں :