Time 20 دسمبر ، 2024
پاکستان

محسن نقوی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔

محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات پشاور میں وزیراعلیٰ آفس میں ہوئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیرداخلہ کا خیر مقدم کیا اور ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :