پاکستان
28 فروری ، 2013

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو آج پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو آج پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان

ابوظہبی....سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ڈی پورٹ کیے جانے کے لیے ابوظہبی میں کارروائی مکمل ،توقیر صادق کو آج پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کو ڈی پورٹ کیے جانے کے لیے ابوظہبی میں کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، توقیر صادق کو آج پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے کا مکان ہے،ذرائع کے مطابق توقیر صادق کو انٹرپول کے ذریعے ڈی پورٹ کیا جائے گا،اس بات کا فیصلہ متحدہ عرب امارت میں پاکستانی سفیرجمیل احمد اور ڈائریکٹر نیب عرفان بیگ کی وزیر داخلہ یو اے ای شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات میں فیصلہ کیاگیا۔توقیر صادق کو دبئی انٹرپول کی ٹیم پاکستانی انٹرپول کے ٹیم کے حوالے کرے گی،توقیر صادق کو ڈی پور ٹ کرنے کے لیے نیب اور ایف آئی اے کے حکام دبئی میں موجود ہیں،توقیر صادق اوگرا اسکینڈل میں مفرور ہیں۔

مزید خبریں :