Time 21 دسمبر ، 2024
کاروبار

کراچی میں دودھ مہنگا کرنے کیلئے 3 ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت کا انکشاف، جرمانہ عائد

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے تازہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر کراچی کی ڈیری فارمز ایسوسی ایشنزپر جرمانہ عائد کردیا۔

اعلامیے کے مطابق کراچی کی تین ڈیری ایسوسی ایشنز پر ملی بھگت سے دودھ کی قیمت بڑھانے پر جرمانے کیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہول سیلرز، ریٹیلرز کو ڈرانے دھمکانے اور دودھ سپلائی معطل کرنےکی دھمکیاں دی گئیں، ڈیری فارمرز نے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو اپنے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی پرمجبورکیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بندھی ریٹس، منڈی ریٹس، ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں پرنمایاں اثر و رسوخ استعمال کیاگیا۔

مسابقتی کمیشن کے فیصلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسوسی ایشنز نے مصنوعی قلت پیدا اوردودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ کیا، ان ہتھکنڈوں سےسپلائی چین متاثر اور صارفین پراضافی مالی بوجھ ڈالاگیا۔

مزید خبریں :