پاکستان
28 فروری ، 2013

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن،7 افراد زیر حراست

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن،7 افراد زیر حراست

کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پاکستان رینجرز نے آج صبح ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 7 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 12 ہتھیار برآمد کئے گئے۔ پاکستان رینجرز نے آج صبح پانچ بجے اورنگی ٹاون کے علاقے بخاری کالونی کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ صبح آٹھ بجے تک جاری اس ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران سات افراد کو حراست میں لے کر 12 ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :