22 دسمبر ، 2024
مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، وقار مہدی اور سلمان مراد نے پریس کانفرنس کی جس میں سعید غنی نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ رانا احسان کے باقی عہدیدار اس تقریب میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
پریس کانفرنس میں رانا احسان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مختلف عہدوں پر رہا ہوں، شہر میں دہشتگردی تھی تو میرے بھائی کو شہید کیا گیا، طویل عرصے بعد میں نے نظریے کو بدلا جس کی وجہ پیپلز پارٹی ہے۔
رانا غلام نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکنان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوتی ہے۔