Time 22 دسمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی

پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی
مذاکراتی کمیٹی ملاقات کے لیے جائے گی، ملاقات کی پیشرفت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا: شیخ وقاص اکرم۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہم نے اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کل ہماری مذاکراتی کمیٹی ملاقات کے لیے جائے گی، ملاقات کی پیشرفت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا سول نافرمانی تحریک مؤخر یا منسوخ کرنےکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، امید ہے کل حکومتی کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، بانی پی ٹی آئی مستقبل کی حکمت عملی کا تعین کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے 8 رکنی کثیر الجماعتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس ن لیگ کے علاوہ، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے نمائندے شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کو ملاقات کے لیے کل بروز پیر اپنے چیمبر میں بلایا ہے۔

مزید خبریں :