Time 22 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں شہریوں نے راشد منہاس روڈ پر واٹرٹینکروں کے وال کھول دیے

کراچی میں پانی کی کمی کا شکار  شہریوں نے راشد منہاس روڈ  پر واٹرٹینکروں کے وال کھول دیے۔

راشد منہاس روڈ پر علاقہ مکینوں نے سڑک پر کھڑے ٹینکروں سے پانی بھی بھرا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہےکہ تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔کلفٹن، پی آئی بی اور گلشن اقبال، کے پمپنگ اسٹیشنز  سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہےکہ  یہ تاثر غلط ہےکہ لائنوں کا پانی واٹر ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز کو روکنا ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے،  ریاست اور  اداروں کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں بخشا جائےگا۔

مزید خبریں :