Time 23 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں آئندہ 2 روز کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 2 روز کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان
24 اور 25 دسمبر کو رات کا درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان تک رہنے کا امکان ہے: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اگلے 2  روز  شہر میں شدید سردی  پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق  کل 24 دسمبر  سے شہر میں تیز سائبیرین  ہوائیں چلیں گی جو 25 دسمبر تک  چلتی رہیں گی اور اس دوران سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سائبیرین  ہوائیں 25 سے 35 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے شمال مشرق سے چلیں گی، اس دوران دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق 24 اور 25  دسمبر کو رات کا درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :