24 دسمبر ، 2024
پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کی عمر سے متعلق کیے جانے والے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔
ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جس میں ایک خاتون مداح نے اداکار سے خواہش کا اظہار کیا۔
مداح نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں خاقان بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں، خاتون کی خواہش سُن کر میزبان تابش ہاشمی نے ان سے کہا کہ آپ کی شکل کرینہ سے ملتی بھی ہے اور یہ اُس فیملی کے ہی لگتے ہیں۔
خاقان شاہنواز یہ سن کر مسکرائے اور کہا میں ان کے بیٹے کا کردار کرسکتا ہوں، کرینہ جی بہت بڑی ہیں، میں ان کا بیٹا بن سکتا ہوں۔
تاہم اداکار کے ان جملوں نے ناصرف بھارتی سوشل میڈیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔
نریانی جوشی نامی خاتون نے تبصرہ کیا کہ 'کرینہ کا نام لے کر بیچارے کو شہرت مل گئی'۔
ساحل نامی مداح نے کہا 'بھائی سمجھتا ہے شاید اس نے مذاق کیا لیکن کرینہ کے لیے خاقان جیسا شخص کوئی دنیا میں ہے ہی نہیں'۔
دلراج کور نے لکھا 'اس دنیا میں ہر شخص کی عمر بڑھے گی، پوری زندگی کوئی جوان رہتا ہے کیا؟ اس قسم کے تبصرے کرنا بند کریں'۔
ایک اور صارف نے کہا 'اب یہ شخص کرینہ کی وجہ سے مشہور ہوجائے گا، کرینہ ایک رانی ہیں، اور جو عمر پر تبصرہ کرتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ان کی عمر بھی بڑھے گی'۔