Time 24 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کی کس اداکارہ کو مسلم لڑکوں سے شادی پر کمیونٹی اور گھر سے نکالا گیا؟

بالی وڈ کی کس اداکارہ کو مسلم لڑکوں سے شادی پر  کمیونٹی اور گھر سے نکالا گیا؟
52 سالہ بالی وڈ اداکارہ اس وقت 3 بچوں کی ماں ہیں/فوٹوفائل 

بالی وڈ کی معروف اور سپر ہٹ  فلموں میں بطور  معاون اداکارہ جلوہ گر ہونے والی طناز ایرانی نے دونوں شوہروں سے شادی کی صورت پیش آنیوالی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارسی مذہب سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ بالی وڈ  اداکارہ طناز ایرانی اس وقت  3 بچوں کی ماں ہیں جن میں سے ایک اولاد  ان کے پہلے شوہر اور دو بچے دوسرے شوہر سے  ہیں۔

18 سال بڑے مسلم شخص سے  پہلی شادی  پر  پارسی کمیونٹی سے بے دخلی 

بھارتی میڈیا کے مطابق طناز ایرانی نے پہلی شادی 18 سال بڑے اسٹیج اور ڈرامہ آرٹسٹ فرید کریم کے ساتھ 20 سال کی عمر میں کی تھی لیکن ان کی یہ شادی زیادہ نہیں چل سکی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شادی ٹوٹنے کی وجہ عمروں اور مذہب کا فرق تھا، مسلم شخص سے شادی کی وجہ سے طناز ایرانی کو برادری سے باہر نکال دیاگیا تھا۔

بختیار سے دوسری شادی پر گھر سے بے دخلی

 طناز ایرانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران دوسرے شوہر بختیار سے محبت اور شادی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اور بختیار شادی سے ایک سال قبل ہی ساتھ تھے لیکن دونوں کی فیملیز رشتے کیلئے رضامند نہ تھیں۔

طناز ایرانی نے شادی سے قبل اپنی سالگرہ پر ہونے والی بدمزگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری برتھ ڈے تھی لیکن میرے گھر والوں نے اس روز ہی بختیار کو گھر سے نکال دیا اور مجھے خبردار کیاکہ اگر میں بختیار سے رشتہ بنانا چاہوں تو مجھے بھی گھر سے نکال دیا جائے گا ‘۔

اداکارہ کے مطابق ’ بختیار میرے گھر کے نیچے کھڑا رورہا تھا،  اس کے بعد میری فیملی نے مجھے بھی گھر سے باہر نکال دیا، ہمارے پاس رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی، بختیار نے ہی میرے لیے رہنے کا بندوبست کیا‘۔

طناز ایرانی نے انکشاف کیا کہ ہم دونوں کی فیملیز اس رشتے کی مخالف تھیں لیکن ہم نے بھی فیصلہ کیاکہ ہم جب تک شادی نہیں کریں گے جب تک ہمارے گھر والے نہیں مان جاتے، بعد ازاں دونوں کے گھر والے شادی کے لیے راضی ہو گئے جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔

مزید خبریں :