25 دسمبر ، 2024
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان و رہنما پاکستان تحریک انصاف اخونزادہ حسین یوسفزئی نے ملاقات کی۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ان رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی صحتیابی کیلئے پی ٹی آئی کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی صحتیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا گیا، مولانا فضل الرحمان کے پاؤں میں تکلیف ہے۔