28 فروری ، 2013
پشاور…پشاور کے صحافیوں نے میران شاہ میں جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، احتجاجی مظاہرہ پشاور پریس کلب کے باہر خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ارشد عزیز ملک اور پشاور پریس کلب کے صدر ناصر حسین نے کہا کہ ملک بھر میں صحافی نشانہ بن رہے ہیں اور حکومت بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے، صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملک ممتاز کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔