Time 27 دسمبر ، 2024
پاکستان

پاکستانی شہریت کیلئے پاکستان میں کم از کم 5 سال قیام لازم قرار

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال قیام لازم قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے فیصلہ کیاکہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کیلئے پاکستان میں کم از کم 5سال قیام لازم قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کیلئے اہلیت تصورنہیں ہوگی، یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔

مزید خبریں :