27 دسمبر ، 2024
دبئی میں سال نو کی آمد کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور اس مرتبہ سال نو منانے کے لیے نیا انداز اپنایا گیا ہے۔
حکام نے سال نو کی آمد پر محنت کشوں کے لیے خصوصی مراعات اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔
دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش مزدوروں اور محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے، محنت کش ہمارے پارنٹر ہیں ان کے ساتھ مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔
دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر 2 دن محنت کشوں کے لیے ہائی اسپیڈ مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔
حکام نے اعلان کیا ہے کہ سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے بطور تحفہ ملیں گی، محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔
محنت کشں کو 30 فری ٹکٹس دیے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔
حکام نے اعلان کیا ہےکہ محنت کشوں کے لیے القوز، محسنہ، جبل عل میں نئے سال کی تقریبات ہوں گی، محنت کش تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔