پاکستان
28 فروری ، 2013

فاٹا کے امن سے پورے ملک کا امن وابستہ ہے، فاروق ستار

فاٹا کے امن سے پورے ملک کا امن وابستہ ہے، فاروق ستار

اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ فاٹا کے امن سے کراچی، بلوچستان سمیت ملک بھر کا امن وابستہ ہے۔ اسلام آباد میں جاری آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فارو ق ستار کا کہنا تھاکہ امن قائم کرنے کیلئے سب کو قومی ایجنڈ ے پرمتفق ہونا ہوگا، فاٹا کو کوئی آئینی تشخص حاصل نہیں، بات چیت کے ذریعے اسے قومی دھارے میں لایاجائے۔ فاروق ستارنے امیدظاہرکی کہ آل پارٹیزکانفرنس کااعلامیہ ، اعلامیہ ہوگا، المیہ نہیں۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں قائم صنعتوں کو دو سال کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

مزید خبریں :