Time 28 دسمبر ، 2024
پاکستان

آلودگی اور ناقص فضا، لاہور کی صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب

آلودگی اور ناقص فضا،  لاہور کی صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب
 آج صبح 5 بجےلاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس 98 ریکارڈ کیاگیا جبکہ اس وقت لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس 166تک ہے : ائیر کوالٹی انڈیکس/فوٹوفائل

ناقص فضا اور  آلودگی کی جانچ پڑتال کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کر دیا گیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 5  بجے لاہورکا ائیرکوالٹی انڈیکس 98 ریکارڈ کیاگیا جبکہ اس وقت  لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس  166تک ہے۔

دوسری جانب لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کردیے گئے ہیں۔

اربن یونٹ سروے  کے مطابق لاہور میں اپریل 2024 میں ائیرکلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 43 فیصد رہیں جو ای پی اےکی کاوشوں سے دسمبر میں  96 فیصد ہو چکی ہیں۔

 محکمہ تحفظ برائے ماحولیات نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم  کردیے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں اے کیو آئی  مانیٹرنگ کے35 اسٹیشنز پر کام جاری ہے۔

ای پی اے نے 27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں 2883 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا، اس دوران 860 انڈسٹریل یونٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہ 45.6  ملین روپے جرمانہ عائدکیا گیا، معائنے کے دوران 225 یونٹس سربمہر، 105ایف آئی آرز اور 56 یونٹس گرائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  ماحولیاتی آلودگی کے خاتمےکیلئے نجی شعبےکا تعاون بھی حاصل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :