Time 28 دسمبر ، 2024
جرائم

کراچی کے شہریوں سے 35 کروڑ کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی کے شہریوں سے 35 کروڑ کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم نےگاڑیوں کےکاروبارکےنام پرشہریوں کےتقریبا30 سے 35 کروڑ روپے ہڑپ کیےتھے : پولیس/فوٹوفائل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نےگاڑیوں کےکاروبارکےنام پر شہریوں کے تقریباً 30 سے 35 کروڑ روپے ہڑپ کیے تھے جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ کے 6 مختلف مقدمات بھی سامنے آگئے  ہیں،  ملزم زبیر احتشام بھیس بدل کر روپوش تھا۔

 پولیس کے مطابق گرفتارملزم سےتفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ شہریوں سےرابطہ کیا جا رہاہے۔

مزید خبریں :