Time 28 دسمبر ، 2024
پاکستان

جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن انتقال کرگئے

جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن انتقال کرگئے
جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن 2000 سے2007 تک پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات رہے— فوٹو:فائل

جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پاگئے۔

جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن 2000 سے2007 تک پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات رہے۔انہوں نے 2007 سے 2009 تک سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج خدمات انجام دیں۔ 

وہ جواد حسن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، فواد حسن ڈائیریکٹر منسٹری آف کامرس کے والد  اور بیرسٹر عدنان صبور روہیلہ کے سسر تھے۔

ان کی نماز جنازہ اتوار 11 بجے ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔

مزید خبریں :