Time 31 دسمبر ، 2024
پاکستان

بی آر ٹی پشاور: سال 2024 میں چوری کے 27 واقعات، چور کیا کچھ لے اڑے؟

بی آر ٹی پشاور: سال 2024 میں چوری کے 27 واقعات، چور کیا کچھ لے اڑے؟
فوٹو: فائل

پشاور: سال 2024 میں بی آر ٹی پشاور میں چوری کے 27 واقعات ہوئے اور 28 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ 

بی آر ٹی بس سروس پشاور میں سال 2024 میں چوری کی وارداتوں پر پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور کے 9 تھانوں کی حدود میں بی آر ٹی میں چوری کے 27 واقعات ہوئے۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ خان رازق میں 5، ٹاون اورغربی میں 4، 4 کیس، تھانا شہید گلفت میں 4 اور حیات آباد کی حدود میں چوری کے 3 واقعات پیش آئے ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں بی آرٹی کے مسافر 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم سے محروم ہوئے جب کہ مسافرڈھائی تولہ سونے اور 18 موبائل فونز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بی آر ٹی میں چوری کرنےوالی 8 خواتین سمیت 28 ملزمان کوگرفتارکیا گیا جب کہ ملزمان سے 3لاکھ سے زائد رقم اور 17 موبائل فون برآمد کیے گئے۔


مزید خبریں :