Time 01 جنوری ، 2025
پاکستان

پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مالی بےضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور کیلئے 12 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر ٹینڈر خریدی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ تو خریداری کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو پیش کیا گیا اورنہ ہی اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ ریکارڈ رجسٹر میں درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹرو کارپوریشن لاہور نے مالی سال 20-2019 میں غیر قانونی طور پر خریداری کی۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اپنی رپورٹ میں ریکارڈ گم ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں :