Time 03 جنوری ، 2025
پاکستان

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی ایم این اے علی افضل اور ایم پی اے جنید افضل اشتہاری قرار

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی ایم این اے علی افضل اور ایم پی اے جنید افضل اشتہاری قرار
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ فوٹو فائل

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ان کے ایم پی اے بھائی جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔  

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیرحاضر تھے۔

مزید خبریں :