Time 04 جنوری ، 2025
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

صبح سویرے گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن ،اورنگی ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد، نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی۔

فیڈرل بی ایریا ،ایم اے جناح روڈ،شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ،اسکیم تینتیس اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

سردی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں نے لیدر جیکٹس نکال لیں۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔ خانوزئی،کان مہترزئی،زیارت سمیت متعدد اضلاع پر برف کی چادر پھیل گئی۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :