Time 04 جنوری ، 2025
پاکستان

پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلونگا: وزیراعلیٰ سندھ

پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلونگا: وزیراعلیٰ سندھ
جناح اسپتال بڑا اسپتال ہے جو بغیر سربراہ کے ہے، عدالت نے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے: مراد علی شاہ— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جناح اسپتال بڑا اسپتال ہے جو بغیر سربراہ کے ہے، عدالت نے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ، دو ماہ ہوگئے عدالت میں کیس چل رہا ہے، پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود فیصلہ کروں گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو میں توہین عدالت کردونگا، خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلونگا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جو مجھے دوبارہ سمری بھیجی گئی اس میں تین نام ڈیپوٹیشن پر ہیں، جناح اسپتال میں 19 گریڈ سے اوپر کا کوئی افسر نہیں۔

مزید خبریں :