Time 05 جنوری ، 2025
دنیا

دنیا کی معمر ترین شخص قرار دی جانے والی خاتون چل بسیں، عمر کتنی تھی ؟

دنیا کی معمر ترین شخص قرار دی جانے والی خاتون چل بسیں، عمر کتنی تھی ؟
ٹومیکو اٹوکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جنوبی کوریا میں اپنے شوہر کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام بھی سنبھالا تھا، رپورٹ/ فائل فوٹو 

ٹوکیو: دنیا کی معمر ترین شخص قرار دی جانے والی خاتون  ٹومیکو اٹوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخص قرار دی جانے والی جاپانی خاتون ٹومیکو اٹوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی شہر Ashiya سے تعلق رکھنے والی ٹومیکو اٹوکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جنوبی کوریا میں اپنے شوہر کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام سنبھالا اور 1979 میں شوہر کی موت کے بعد سے مغربی جاپان کے خطے Nara Prefecture میں تنہا مقیم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 100 سال کی عمر میں انہوں نے چھڑی کے سہارے کے بغیر Ashiya Shrine کے زینوں پر چڑھنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

2019 میں وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہوگئی تھیں اور اس وقت وہ خود چلنے کے قابل تھیں مگر بعد میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی رہتی تھیں جبکہ دسمبر 2023 میں  ٹومیکو اٹوکا جاپان کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹومیکو ایٹوکا انتقال 29 دسمبر  2024 کو وسطی جاپان کے ہیوگو پریفیکچر کے آشیا کے ایک کیئر ہوم ہوا۔ 


مزید خبریں :