01 مارچ ، 2013
لاہور… پاکستان کی جیلوں میں قید 11بھارتی باشندوں کو رہائی کے بعد آج واہگہ روڈ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔رینجرز حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے چھوڑے گئے بھارتی قیدیوں میں 7 ماہی گیر جبکہ 4عام شہری ہیں ،ان قیدیوں کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے ،حکام کے مطابق ان قیدیوں نے اپنی سزا کی مدت پوری کر لی تھی جس کے بعد انہیں چھوڑا گیا ہے۔