10 جنوری ، 2025
کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 35 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 18 مسافر عمرہ ویزا پر ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخرابات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیے گئے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امارات جانے والے 3 افراد ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پرآف لوڈ کیے گئے جبکہ ملائیشیا جاتے ہوئے مسافر کو ویزا پروٹیکٹر نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر روک لیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 افراد کو پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا جبکہ ایک خاتون فیملی ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں ایک مسافر ٹورزم ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب فنڈز نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔