Time 12 جنوری ، 2025
جرائم

گوجرانوالا میں چور ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی لے اڑے

گوجرانوالا میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں چور  ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی لےگئے۔

چوری کی یہ واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق  میں پیش آئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چکن پکوڑا اور مچھلی مصالحہ لگا کر فریزر میں رکھی گئی تھی، نامعلوم افراد تالے توڑ کر فریزر سے نکال کر تمام سامان لےگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لےکر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :