Time 14 جنوری ، 2025
جرائم

نوشہرہ: بینک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پونے 2 کروڑ اور کئی کلو سونا لے اڑے

نوشہرہ: بینک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پونے 2 کروڑ اور کئی کلو سونا لے اڑے
ڈاکوؤں نےگیس کٹر سے لاکرتوڑے، ڈاکو خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ بھِی ساتھ لے گئے: پولیس— فوٹو:فائل

نوشہرہ میں بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو کروڑوں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر عبدالرشید خان کے مطابق نوشہری کے علاقے تاروجبہ میں بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

انہوں نے بتایاکہ ڈاکوبینک سے ایک کروڑ 77 لاکھ سے زائد کی رقم اور  572 تولے (7 کلو سے زائد) سونا لے کر فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکوؤں نےگیس کٹر سے لاکرتوڑے، ڈاکو خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ بھِی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مزید خبریں :