Time 27 جون ، 2025
جرائم

لاہور: نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور: نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی اور لاش چھوڑ کربھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا: پولیس—فوٹو: فائل

لاہور: نشتر کالونی کے نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔

مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی اور لاش چھوڑ کربھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا  جس کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مقتولہ چومبا کیرن کو اسپتا ل میں چھوڑنے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو (Valerie nkombho) کے  نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے، ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتا چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔ 

پولیس کےمطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے، ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں اسپتال لے کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

مزید خبریں :