16 جنوری ، 2025
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے حکومت کے ساتھ پارٹی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ جو مذاکرات ہیں ان میں مذاق علیحدہ اور رات علیحدہ ہے۔مذاق ایک طرف ہیں اور ظلم کی رات بڑھتی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نےکہا کہ مذاکرات کی کیا کامیابی؟ مذاکرات کرنے والوں کی کوشش ہےکہ کسی طرح 20 تاریخ کو امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں وزیر خارجہ کو بلا لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا حکومت بتائے وہ اقتدار میں کس طرح آئی؟ گولی کس نے چلائی اور جو غائب ہوئے وہ کہاں ہیں؟ نو مئی اور چھبیس نومبر واقعات پر کمیشن بنائیں تاکہ طے ہو سکےکہ مقدمات جائز بھی ہیں یا نہیں۔
بابر اعوان نے کہا سوال یہ ہےکہ کیا موجودہ حکومت پاکستان کو محفوظ رکھ سکتی ہے؟ یہ حکومت سیکورٹی رسک ہے۔