Time 19 جنوری ، 2025
پاکستان

کم عمری میں ذبح کیے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

کم عمری میں ذبح کیے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا
بھینسوں اوربیل کوقابل استعمال عمر10 سال تک ذبح کرنے سےروکاجائے، اینیمل ہسبنڈری کمشنر کا چیف سیکریٹریزکوخط/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں جانوروں کو کم عمری میں ہی غیر قانوی طور پر ذبح کیے جانے کی وجہ سے جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق اینیمل ہسبنڈری کمشنز نے جانوروں کےغیرقانونی ذبح کانوٹس لیا اور اور اس حوالے سے پنجاب اورسندھ کےچیف سیکریٹریزکوخط بھی لکھ دیا ہے۔ 

اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں ہدایت کی کہ 3 سال سےکم عمربیل اوربھینسوں کاذبح روکاجائے اور  بھینسوں اوربیل کوقابل استعمال عمر10 سال تک ذبح نا کیا جائے۔ 

اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سےکم عمربکری اوربھیڑوں کاذبح بھی روکاجائے اور بکریوں اوربھیڑوں کوقابل استعمال عمر4 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔ 

مزید خبریں :