02 مارچ ، 2013
ممبئی…بھارتی اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ فلمیں ڈائریکٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانا چاہئیں گے۔ بالی ووڈ مسل مین جان ابراہم نے کامیابی سے ماڈلنگ کرنے کے بعد بطور ایکٹر 2003 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ گزشتہ سال انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم بنائی تھی اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈائیریکٹر بننے کے بھی خواہاں ہیں۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں تو ایسا ہوتے نہیں دیکھتے لیکن ایک نہ ایک دن فلمز ڈائیریکٹ ضرور کریں گے۔ ان کے مطابق تمام بالی ووڈ ایکٹرز میں سے وہ سب سے زیادہ شاہ رخ خان کو ڈائیریکٹ کرنا چاہتے ہیں جو بالی ووڈ کے ٹاپ ایکٹرز میں سے ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے اچھے دوست بھی ہیں۔