پاکستان
02 مارچ ، 2013

16 مارچ سے قبل نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوجائیگا، میاں افتخار

16 مارچ سے قبل نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوجائیگا، میاں افتخار

پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ 16 مارچ یا اس سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے پیپلز پارٹی اور حزب اختلاف سے مشاورت ہو چکی ہے، اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی طرف سے 8 نام زیر غور ہیں۔ میاں افتخار حسین کے مطابق 16 مارچ یا اس سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ ایک سوال پر وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر باہمی اتفاق رائے سے ہی کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے الیکشن کمیشن کو مداخلت نہیں کرنا پڑے گی جبکہ خیبر پختونخوا حکومت 16 مارچ تک برقرار رہے گی اور 17 مارچ کو نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :