پاکستان
17 جنوری ، 2012

فیصل آباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون ہلاک، لواحقین کا احتجاج

فیصل آباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون ہلاک، لواحقین کا احتجاج

فیصل آباد … فیصل آباد میں خاتون مریضہ کی سول اسپتال میں مبینہ طور پر بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ہلاکت کیخلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔لواحقین اور ڈاکٹرز نے ایک دوسرے پر تشدد کرنیکا الزام عائد کیا۔فیصل آباد کے ریلوے کالونی کی رہائشی خاتون خالدہ نسیم کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث علاج کے لئے سول اسپتال لایاگیا جہاں خاتون انتقال کرگئی۔جس پر خاتون کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور مناسب طبی امداد نہ ملنے پر خاتون انتقال کرگئی۔احتجاج کے دوران اسپتال انتظامیہ اور ورثا میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ورثا زبردستی خاتون کی لاش کو اسپتال سے باہر لے آئے اور اسپتال مین گیٹ کے سامنے روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مریضہ کو برقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی اور لاش کو ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے خاتون کے بیٹے اور دیگر رشتیداروں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب ڈاکٹروں نے بھی واقعہ کے بعد ہڑتال شروع کردی ہے۔ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کے لواحقین نے ہمیں تشددکا نشانہ بنایا ہے۔

مزید خبریں :