دنیا
01 مارچ ، 2012

مشن کا مقصد صرف شام میں جاری تشدد کو ختم کرنا ہے،کوفی عنان

نیویارک… شام کے لیے اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ سفیر کوفی عنان نے کہا ہے کہ ان کے مشن کا مقصد صرف شام میں جاری تشدد کو ختم کرنا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک سے زائد سفارتی کوششیں ہوئیں تو ان کی پوزیشن کمزور ہو جائے گی۔کوفی عنان نے شام کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امدادی کارروائیوں کی اجازت دے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے کوفی عنان کے مشن کی مکمل حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ عنقریب شام کا دورہ کرینگے۔

مزید خبریں :