26 جنوری ، 2025
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے۔
دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی، مصطفیٰ ملک کی تقرری وزارتی امور میں بھی مدد دے گی۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس حوالے سے مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی چوہدری شجاعت کا سیاسی رواداری اور حب الوطنی کا مشن آگے بڑھاؤں۔