Time 26 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ہزاروں نا لاکھوں! شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

ہزاروں نا لاکھوں! شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
آئیفا ایونٹ میں شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی— فوٹو:بھارتی میڈیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔

جمعے کو بھارتی شہر ممبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئی آئی ایف اے) کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں شاہ رخ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس ایونٹ میں شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

کنگ خان نے پریس کانفرنس میں جو معمولی نظر آنے والی گھڑی پہن رکھی تھی اس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سوئٹزرلینڈ کے سب سے مہنگے برانڈ آڈیمارس کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی مالیت ہزاروں نہیں بلکہ پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے جو گھڑی پہن رکھی تھی اس کی مالیت 76 لاکھ 84 ہزار 825 بھارتی روپے جو کہ پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کیلئے شپمنٹ چارجز 13 ہزار بھارتی روپوں سے زائد ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی انتہائی قیمتی ہے 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے اور دنیا بھر میں 250 ایسی گھڑیاں ہیں جن میں سے ایک شاہ رخ خان کے پاس ہے۔

مزید خبریں :