27 جنوری ، 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جب کہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے پاکستانی کرکٹر صائم ایوب، انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد ہوئے تھے۔
آئی سی سی کے مطابق مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر سری لنکا کے کمیندو مینڈس قرار پائے۔
کمیندو مینڈس نے 2024 میں تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر 32 میچز میں 1451 رنز اسکور کیے۔
26 سالہ کمیندو مینڈس نے 2024 میں صرف 9 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 1049 رنز بنائے، ان کا سب سے بہترین اسکور 182 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔