Time 31 جنوری ، 2025
پاکستان

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی کی چیف جسٹس سے ملاقات، عدلیہ کی سالمیت پر تبادلہ خیال

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی انسانی حقوق اولاف اسکوگ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس سے ملاقات میں جوڈیشل بیک لاگ کےساتھ عدلیہ کی سالمیت اور آزادی پربات چیت کی۔

دوسری جانب یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کے دورہ پاکستان پر یورپی یونین کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے علم برداروں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں نمائندہ خصوصی اولاف سکوگ نے آزادی اظہار، میڈیا کی آزادی، خواتین کے حقوق، جبری گم شدگیوں اور جبری شادیوں کے معاملات پر گفتگو کی۔

انہوں نے اقلیتوں کے حقوق، بلاتفریق مذہبی آزادی کے تحفظ کو ضروری قرار دیا اور ملاقاتوں میں عدلیہ کی سالمیت اور آزادی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :