پاکستان
03 مارچ ، 2013

کراچی: عباس ٹاوٴن کے قریب دھماکے، 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

کراچی: عباس ٹاوٴن کے قریب دھماکے، 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاوٴن کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، کئی دکانوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی ایس پی سچل قمر احمد کا کہنا ہے کہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاوٴن کے قریب 2دھماکے ہوئے جن میں ایک موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا جو مغرب کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک دھماکا عباس ٹاوٴن کے داخلے دروازے کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکا گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ذرائع کے مطابق زور دار دھماکے کی آواز شہر کے مختلف علاقوں میں سنی گئی ، دھماکے سے کئی عمارتوں کی دیواریں، شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے اور فلیٹس میں آگ لگ گئی جبکہ کئی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور آگ بجھانے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح، عباسی اور پٹیل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز خاور خان کے مطابق اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 اور 20 سے زائد زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید خبریں :